• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں فائرنگ، 2افراد ہلاک

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی ڈارلنگٹن کاؤنٹی کے علاقے ہارٹس ول میں پیش آنے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ایک بار میں پیش آیا ہے ۔ پولیس نے اتوار کو علی الصبح ہونے والی اس شوٹنگ کی تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
تازہ ترین