امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللّٰہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔
وہائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذاکراتی کوششوں میں پیش رفت کے لیے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین اپنے عزم پر قائم رہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاکس میں اضافے کو پسند کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے لیے کامیابی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور فتح حاصل ہورہی ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی طرف سے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں ہورہی، یہ جعلی خبر ہے، ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا چل رہا ہے۔