• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی گئی، امریکی فوج

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کی ناکہ بندی ختم کردی گئی۔

ایک بیان میں امریکی فوج نے کہا کہ خلیج میں ایرانی بندرگاہوں پر آنے  جانے والےجہازوں کی نقل وحرکت میں رکاوٹ نہیں ڈال رہے، ناکہ بندی نافذ کرنے کی تمام کارروائیاں روک دی ہیں۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خطے میں موجود رہیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید