ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ خارجہ پالیسی ایرانی مفادات کا تحفظ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی رہنمائی میں ایران کے حقوق، وقار اور آزادی کا تحفظ کیا جائے گا۔
اس سے پہلے مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ امریکا سے مفاہمتی یادداشت پر میرا نقطۂ نظر مختلف تھا، صدر پزشکیان اور سپریم نیشنل کونسل کی اتفاق رائے پر اس کی منظوری دی۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مستقبل میں انفرادی سطح پر مذاکرات ہوں گے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ دشمن کے نقطۂ نظر کو قبول کر لیا گیا ہے۔