فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے میں جنوبی افریقا اور جمہوریہ چیک کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا۔
اٹلانٹا میں گروپ اے کی دونوں ٹیمیں پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ میں پہلا پوائنٹ حاصل کرنے کا عزم لئے میدان میں اتریں۔
جمہوریہ چیک نے میچ کا شاندار آغاز کرتے ہوئے چھٹے منٹ میں میکال سیڈیلیک کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جو ہاف ٹائم پر برقرار رہی۔
83 ویں منٹ میں جمہوریہ چیک کے کھلاڑی پاویل شُلتس کے باکس میں ہینڈ بال پر ریفری نے جنوبی افریقا کو پنالٹی دی۔
ٹیبوہو موکوینا نے پنالٹی پر گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ۔ ایک سے برابر کردیا۔
موکوینا کے فیصلہ کن گول نے جنوبی افریقا کی ورلڈ کپ امیدوں کو برقرار رکھا، جبکہ دونوں ٹیمیں ابتدائی میچ میں شکست کے بعد اس بار ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ میدان سے واپس گئیں۔