• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے عوام کو کچل دیامتبادل قیادت اور انقلابی جدوجہد کی ضرورت ہے،محمد فائق شاہ

اسلام آباد (جنگ نیوز) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں نے قانون و آئین اور عوام کی توہین کی ہے۔اس وقت غریب عوام کو ریلیف پلس کی ضرورت ہے اور حکمران مہنگائی ٹیکس اور ناانصافی کا بوجھ لاد کر دعوے کر رہے ہیں۔ سندھ،پنجاب بلوچستان ،کے،پی کے اور گلگت بلتستان میں عوام ظالمانہ نظام میں جکڑے ہوئے ہیں۔مہنگائی نے عوام کو کچل دیا ہے۔جبکہ وزراء اور وزراء اعلیٰ قانون و آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں عوام کی توہین تو معمول بن چکا ہے۔ان حالات میں متبادل قیادت اور انقلابی جدوجہد کی ضرورت ہے۔امن ترقی پارٹی نوجوانوں کو لے کر ہر محاز پر جدوجہد کر رہی ہے۔محمد فائق شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن جعلی حلف ناموں والوں کو نااہل قرار دے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات ،گیس اور بجلی مزید مہنگی کی جا رہی ہیں اس سے بڑا ظلم اور کیا ھو سکتا ھے۔ اب اگر ان کا محاسبہ نہ کیا گیا تو مسائل بڑھ جائیں گے۔
تازہ ترین