• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی سیون ٹو لوپ تا اے ڈی بی پی یوٹرن فیصل ایونیو انڈر پاس کا متبادل ٹریفک پلان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جی سیون ٹو لوپ تا اے ڈی بی پی یوٹرن فیصل ایونیو کیلئے انڈر پاس کی تعمیر کے سلسلہ میں متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ پل کی تکمیل تک ڈاںیورشن پلان جاری رہے گا۔ فیصل چوک، خیابان چوک اور بلیو ایریا بجانب زیرو پوائنٹ براستہ فیصل ایونیو پر جانے والے حضرات جی سیون ٹو لوپ سے بائیں سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے زیرو پوائنٹ جا سکتے ہیں۔ اسی طرح ملحقہ سٹریٹ، بھٹائی روڈ، ستارہ مارکیٹ سے آنیوالی ٹریفک گلی نمبر 9 جی سیون ٹو خیبر پلازہ روڈ جبکہ ایف سیون، ایف سکس، جی سیون، جی سکس اور بلیو ایریا کے رہائشی7 ایونیو اور ایف ٹین، ایف ایٹ، جی ایٹ کے رہائشی نائنتھ ایونیو کشمیر ہائی وے استعمال کریں۔
تازہ ترین