• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن میں اضافہ،تبدیلی کے دعوے دھرے رہ گئے،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ ( آن لائن ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار شاہ چشتی، صوبائی نائب امیر مولانا محمد حیات، حاجی محمدقاسم،مفتی شفیع الدین، عبیداللہ حقانی ودیگرنے کہا ہے کہ کرپشن ختم کرنیکی بھڑکیں مارنے والوں کی کارکردگی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کھول دی۔90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے دعویداروں کی حکومت میں کرپشن میں بھی اضافہ ہوا،کرپشن میں اضافہ ہمارے حکمرانوں کے لیے ڈوب کر مرنے کا مقام ہے، حکومت کی اپنی صفوں میں کرپشن کے کنگزموجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی دعووں پر اب کوئی بھی کان دھرنے کو تیار نہیں۔ مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ گذشتہ 16ماہ میں بہتری کے تمام دعوے چکنا چور ہوگئے۔ مہنگائی کے باعث ملک میں کرپشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے منشور کے آئینے میں اپنی کارکردگی دیکھے تو اسے واضح طور پر اپنی ناکامی نظر آئے گی۔
تازہ ترین