• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب خان فلم ’چھپاک‘ کا مرکزی کردار بن گئے

پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی فلم ’چھپاک‘ کے مرکزی کردار کا روپ دھار لیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں اُنہوں نےخود کو بھارتی فلم اسٹار اور اپنی پسندیدہ اداکارہ دپیکاپڈوکون کی فلم ’چھپاک‘ کے مرکزی کردار کے روپ میں ڈھال لیا۔


چھپاک میں ایک ایسی لڑکی  کو دکھایا گیا ہے جس میں اس کا چہرہ تیزاب سے جُھلس جاتا ہے۔

فلم ’چھپاک‘کا ٹریلر


شعیب خان نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ رُوپ اختیار کرنے کے بعد میں تیزاب سے مُتاثر تمام لوگوں سے کچھ کہنا چاہوں گا کہ آپ اپنے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگا کر اپنے چہرے کو چمکائیں،اپنے بالوں میں ایک اچھا سا ہیئر اسٹائل بنائیں اِس سے آپ کا چہرہ مزید نمایاں ہوگا اور آپ اپنے چہرے کے نشانات چُھپانے کے بجائے لوگوں کو دکھائیں۔‘

یہ بھی پڑھیے: فلم ’’چھپاک‘‘ کیلئے بھارتی حزب اختلاف جماعتوں کی حمایت

میک اپ آرٹسٹ نے لکھا کہ ’آپ اپنے چہرے پر مُسکراہٹ رکھیں کیونکہ آپ خوبصورت ہیں اور آپ ہمیشہ خوبصورت ہی رہیں گی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’تیزاب صرف 30 سیکنڈز میں گوشت کو جلا دیتا ہے، آپ کی آنکھیں، پلکیں، ناک، کان وغیرہ جو بھی اِس کے راستے میں آتا ہے یہ اُن سب کوجلا کر تباہ کردیتا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میں نے جب خود کو ایک تیزاب سے متاثرہ لڑکی بنایا تو اُس کے بعد میرے لیے خود کو شیشے میں دیکھنا بہت تکلیف دہ تھا، میں نے جب خود کو شیشے میں دیکھا تو مجھے اُن سب کا احساس ہوا جن کی ذات تیزاب کی وجہ سے مُتاثر ہوئی ہے۔‘

شعیب خان نے اپنی پوسٹ میں بھارتی فلم اسٹار دپیکاپڈوکون کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب جانتے ہیں کہ میں دپیکا پڈوکون کا بہت بڑا مداح ہوں اور اداکارہ کی فلم ’چھپاک‘ کے بعد میرے دِل میں اُن کی عزت مزید بڑھ گئی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’دپیکاپڈوکون نے اپنی فلم ’چھپاک‘ کے ذریعے ہم لوگوں میں تیزاب سے مُتاثرہ لوگوں کے بارے میں آگاہی اور شعور پیدا کیا ہے اور جن لوگوں کی زندگی تیزاب کی وجہ سے مُتاثر ہوئی ہے اُن کو ہمت، حوصلہ اور عزم بخشا ہے۔‘

واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون نے فلم ’چھپاک‘ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، یہ فلم تیزاب سے مُتاثرہ لڑکی لکشمی اگروال کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔

تازہ ترین