آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ یکم رجب المرجب 1441ھ 26؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اور باقی کی زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا اعلان کرنے والی سابقہ پاکستانی پاپ گلوکارہ رابی پیزادہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیے: رابی پیرزادہ کی خطاطی نمائش کیلئے تیار

رابی پیرزادہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عمر ے کے سفر سے متعلق ٹوئٹس کررہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمرہ کرکے بھی کعبہ شریف کو دیکھتے رہنا ادھر وقت گزارنے کا ثواب ملتا ہے۔ جب خانہ کعبہ کو دیکھیں دعا ضرور کریں۔‘

ایک اور ٹوئٹ میں رابی پیرزادہ نے خانہ کعبہ کی مختلف زاویوں سے لی گئیں تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں ایک آرٹسٹ ہوں، پینٹنگز کرتی ہوں لیکن یقین مانیے میں نے دنیا میں اس سے بہترین جگہ نہیں دیکھی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مکہ مکرمہ میں خود کو اللّہ کا مہمان محسوس  کر رہی ہوں، میں اسے ہر جگہ دیکھتی ہوں۔‘

رابی پیرزادہ نے یہ بھی لکھا کہ ’یہاں آکر مجھے اپنے اہل خانہ، اپنے گھر، اپنی پینٹنگز اور  اپنی زندگی یاد نہیں، مجھے جو یاد ہے وہ بس یہ کہ میں ایک ایسی جگہ سانس لے رہی ہوں جس کی میزبانی ’خالق‘ کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔

یہ بھی دیکھئے:رابی پیرزادہ کی خطاطی نمائش کیلئے تیار


ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے لبیک الھم لبیک لکھا۔

رابی پیرزدہ نے گزشتہ دنوں عمرے کی معلومات سے متعلق تصویریں شیئر  کی تھیں اور اپنے عمرے کی روانگی کا بتاتے ہوئے لکھا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کبھی عمرے کا سفر بھی اختیار کروں گی۔‘

ہیش ٹیگ ’چھوٹی سی بات‘ کا استعمال کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے مداحوں کو نصیحت کی کہ زندگی زندگی بہت تیزی سے آگے جارہی ہے اللہ کی طرف لوٹ آئیں اس سے پہلے کہ آپ کو اس کی جانب لوٹنا پڑے۔‘

واضح رہے کہ دو ماہ قبل ذاتی نوعیت کی نازیبا ویڈیوز کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ کی جانب سے شوبز چھوڑنے اور باقی کی زندگی مذہبی تعلیمات کے مطابق گزارنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید