آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کیلیفورنیا: ٹائر میں پھنسے کتے کو ریسکیو اہلکاروں نے بچالیا

کیلیفورنیا: ٹائر میں پھنسے کتے کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا۔


کیلیفورنیا میں ریسکیو اہلکاروں نے ٹائر میں پھنسے کتے کو مرنے سے بچا لیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ کیلیفورنیا میں پیش آیا جب ایک کتے کا منہ ٹائر کے درمیانی حصے جسے رم کیاجاتا ہے میں بری طرح سے پھنس گیا تھا اور باہر نکل نہیں پارہا تھا جس کی وجہ سے اْسے شدید تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کتے کے مالک نے اپنے طور پر اسے  بچانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام ہوگیا جس کے بعدفائر فائٹر ز آئے اور ریسکیو اہلکاروں نے اپنے طور پر کتے کا منہ نکالنے کی کوشش کی مگر انہیں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

فائر فائٹرز کتے سمیت ٹائر اٹھا کر اپنے دفتر لے گئے جہاں انہوں نے مشینی کٹر کو نہایت احتیاط کے ساتھ استعمال کر کے ٹائر کا درمیانی حصہ کاٹا اور پھر کتے کو ریسکیو کیا۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی تصاویر اور خاص طور پر اْس کو ریسکیوکرنے کی ویڈیو  کو صارفین نے بہت پسند کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید