• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتائج مایوس کن، شکست کا پوسٹ مارٹم کرینگے، محمود اللہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو پاکستان سے خالی ہاتھوں لوٹنا پڑا۔ ٹی 20 کپتان محمود اللہ کا کہنا ہے کہ علم تھاپاکستان فیورٹ ہے ۔ وہ نمبر ایک اور ہماری رینکنگ نویں ہے اس کے باوجود ہم نے توقعات پوری نہیں کیں۔ سیریز کے نتائج ہمارے لیے مایوس کن ہے اور پاکستانی ٹیم نے تمام شعبوں میں آئوٹ کلاس کیا۔ محمدعامر اور وہاب کی عدم موجودگی میں بھی پاکستان کا فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت اچھا پرفارم کرنے میں کامیاب رہا انتظامات کے حوالے سے یہ سیریز بہت اچھی رہی۔ ہمیں سیکیورٹی کی کوئی شکایت نہیں ہے۔ واپس جاکر شکست کا پوسٹ مارٹم کریں گے اور کوشش کریں گے ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
تازہ ترین