• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے 60 لاکھ کا فراڈ اور دھوکہ دہی کیس میں مزید گواہان کو 17فروری کو طلب کرلیا، پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے موقع پر ملزمان رضوان اور عاطف موجود تھے ،اس موقع پر ملزمان کے خلاف مزید ایک گواہ نے بیان قلمبند کر وایا، عدالت نے گواہ کا بیان قلمبند ہونے کے بعد سماعت 17فروری تک ملتوی کردی جبکہ ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی، مدعی مقدمہ نے تھانہ ملیر کینٹ میں مقدمہ درج کر وایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس کا ملزمان کے ساتھ کاروباری لین تھا اور ملزمان نے 60 لاکھ روپے کا جوائنٹ چیک دیاتھا جوکہ اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے باؤنس ہوگیا تھا ۔
تازہ ترین