• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے، چیئرمین ضلع کونسل

کرا چی (اسٹاف رپورٹر)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہر مسئلے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے اس کی اہمیت کو سب اچھی طرح سمجھتے ہیں مگر اقدامات ہمیشہ سے پیپلز پارٹی نے اٹھائے ہیں آئندہ بھی اٹھائے گی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر علاقے میں دینا میرا عزم ہے اس کیلئے رفتہ رفتہ ایسے انتظام کر رہے ہیں کہ لوگوں کو جو پانی کی اسکیم دیں وہ زیادہ وقت تک کارآمد رہے، لائنوں کو اپ گریڈ بھی کیا جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل صالح محمد میں انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینک و لائن کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجنئیر فضل محمود گل ،رکن کونسل حاجی طارق عزیز ،میر عباس ٹالپور ،اختر عارفانی ،شاہد آرائیں ،جہانگیر لاشاری ، شیراتون خاتون و دیگر بھی موجود تھے ۔سائٹ انجنئیر نے چئیرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس پروجیکٹ سے اردگرد کی تمام آبادیاں مستفید ہو نگی ترقیاتی پلان میں شامل تمام اسکیمز پر بلاتعطل کام جا ری ہے ۔ چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ پینے کے صاف پانی کی بلا امتیاز فراہمی اولین ترجیح ہے، ضلع کونسل نے ہر ممکنہ کام انجام دیئے ہیں ہماری حدود میں ایسے علاقے بھی ہیں جن کی تعداد بھی وسیع ہیں جہاں واٹر بورڈ کی لائنوں سے پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہے ان علاقوں میں واٹر ٹینکر سروس اور بورنگ کے ذریعے پانی فراہم کیا جاررہا ہے اس پر آنے والے اخراجات ہمارا ادارہ خود برداشت کرتا ہے۔
تازہ ترین