• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، 2018ء میں باتھ رومز میں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے، بیشتر ہلاکتیں ’’ہیٹ شاک‘‘ سے ہوئیں

 کراچی (نیوز ڈیسک) جاپان میں ہر سال ہزاروں افراد اپنے ہی باتھ رومز میں ہلاک ہوجاتے ہیں، غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق معمر افراد سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء میں جاپان میں 5 ہزار 398 افراد اپنے گھروں میں موجود باتھ ٹپس میں ڈوب کر ہلاک ہوئے۔ ان میں 90 فیصد افراد کی عمریں 65 برس سے زائد تھی۔ یہ اعدادوشمار جاپان کی وزارت صحت، لیبر اور ویلفیئر نے جاری کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق باتھ رومز میں ہونے والی ہلاکتوں میں بیشتر ہلاکتیں ’’ہیٹ شاک‘‘ جسم کے درجہ حرارت میں اچانک ہونے والی تبدیلی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سردیوں کے موسم میں ہیٹ شاک کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

تازہ ترین