• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ٹیکا لگنے کے بعد درد ختم نرسز حوریں نظر آنے لگیں عمرا ن خان کا انکشاف

وزیر اعظم عمران خان کا کراچی میں تقریب سے خطاب


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ 2013ء میں جب وہ اسٹیج کی سیڑھی سے گر کر زخمی ہوئے تو شوکت خانم کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد دو ر ہوگیا.

انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹیکہ لگنے کے بعد انہیں نرسیں حوریں نظر آنے لگیں.

عمران خان نے کہا کہ ٹیکا لگنے کے بعد انہوں نے عوام کے نام خطاب بھی ریکارڈ کرایادرد دوبارہ ہونے لگا تو ڈاکٹر سے کہا کہ ایک ٹیکہ اور لگاؤ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر نے دوبارہ ٹیکا نہیں لگایا تو انہوں نے ڈاکٹر کو دھمکی دی ۔

عمران خان کے مطابق انہوں نے ڈاکٹر کو دھمکی دی کہ ٹیکا لگاوٴ ورنہ تمہیں چھوڑوں گا نہیں مگر ڈاکٹر نے ٹیکا نہ لگایا۔

تازہ ترین