• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارے کو پاکستان کے ساتھ ملحقہ بیس امبالا میں اسٹیشن کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صالح ظافر)ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے گزشتہ ماہ اپنے میگ 27اسکواڈرن کیااپریشنل سروس واپس لے لی تھی جبکہ اب میگ 21کا ایک اور اسکواڈرن بھی ریٹائر ہو رہا ہے۔بھارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئی اے ایف نے فرانس سے حاصل کردہ لڑاکا طیارے رافیل کو پاکستان کے ساتھ ملحقہ بیس امبالا میں اسٹیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اسکواڈرن نمبر 17کو مئی تک بھارت میں رافیل کا پہلا دستہ مل جائے گا اور اس کا امکان ہے کہ وہ مارچ 2021 تک پوری طاقت حاصل کرلے۔آئی اے ایف کے ایک سینئر منصوبہ ساز کا کہنا ہے کہ اسکواڈرن کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔2020 کےآغاز سے بتدریج تعداد میں اضافہ ہوگا۔اس سال تین اسکواڈرن کو شامل کیا جائے گا جبکہ صرف دو اسکواڈرن کو آپریشنل سروس سے واپس لیا جائے گا۔
تازہ ترین