• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا وائرس، کروٹ پاور پراجیکٹ کے چینی اور پاکستانی عملہ کی سکریننگ ،کوئی علامت نہیں پائی گئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کرونا وائرس کیلئے قائم ضلعی ریپڈ رسپانس میڈیکل ٹیم نے کروٹ پاور پراجیکٹ کے چینی اور پاکستانی عملہ کی ابتدائی سکریننگ مکمل کرلی ،کسی میں کرونا وائرس کی کوئی علامت نہیں پائی گئی ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود نے رابطہ کرنے پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ضلعی ریپڈ رسپانس میڈیکل ٹیم آج آزاد پتن پل، آدھی آئل فیلڈاور پنڈوری چک بیل خان میں چینی انجینئرز اور عملہ کی سکریننگ کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی ریپڈ رسپانس ٹیم ڈاکٹر وقار کی سربراہی میں بنائی گئی ہے۔جس میں ڈاکٹر حماد الحسن،محمد حسین ڈی ایس وی،عدنان رفیع ایناٹامالوجسٹ،غفور سی ڈی سی او،گل شیدراحمد فارما ٹیکنیشن،زین العابدین اورعدیل پر مشتمل ٹیم نے کروٹ پاور پراجیکٹ کہوٹہ کا دورہ کرکےسکریننگ کی۔اس موقع پر شرکاء کو کرونا وائرس کے بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ٹیم کو یکم جنوری2020کے بعد آنے والوں کی لسٹ بھی فراہم کی گئی۔
تازہ ترین