کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)تربت پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چار مفروروں کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ قبضے میں لے لیا پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ جرائم پیشہ عناصر اور پولیس کو مطلوب مفرور ملزمان تربت میں موجود ہیں جس پر دیگر عملے کے ہمراہ گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے چار مفروروں محسن ٗ بالاچ ٗ علی بخش اور شاہد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی ۔