• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، انعام گروپ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس مقابلے کے دوران قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث انعام گروپ کا سرغنہ مارا گیا۔

ڈی آئی جی بنوں عبدالغفور آفریدی کے مطابق لکی مروت کے علاقہ پہاڑ خیل میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا جس کے دوران اشتہاری انعام مارا گیا،  اس کا ایک ساتھی مرسلین اور ایک عورت بھی جاں بحق ہوئی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی خالد محمود اور ایلیٹ فورس اہلکار زخمی ہوا۔

عبدالغفور آفریدی کا کہنا ہے کہ اشتہاری انعام نے گز شتہ سال ٹانک میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کر کے 15 عام شہریوں کو قتل کیا تھا۔

عبدالغفور آفریدی کا مزید کہنا ہے کہ اشتہاری انعام پولیس کو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا، جس کی کئی ماہ سے تلاش جاری تھی۔

واضح رہے کہ ملزم انعام مروت گز شتہ سال اکتوبر میں ضلع ٹانک میں مسافر گاڑی پر فائرنگ میں بھی ملوث تھا جس کے باعث 15 افراد مارے گئے تھے۔

تازہ ترین