• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ گرفتار

اسلام آباد: پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ گرفتار


اسلام آباد پولیس نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما محسن داوڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے رکن قومی اسمبلی کو اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین کو 2 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

اس گرفتاری کے خلاف اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرہ جاری تھا جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، بعد ازاں انہیں تھانا کوہسار منتقل کردیا۔

رکن قومی اسمبلی سمیت 22 افراد کو گرفتار کرکے تھانہ کوہسار منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گرفتار پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جس کے خلاف 21 جنوری کو ایف آئی درج کی گئی تھی۔

تہکال پولیس کے مطابق شاہین کالونی میں چھاپے کے دوران منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے ایک روز بعد منظور پشتین کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

منظور پشتین کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ اس نے 18 جنوری کو ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کے آئین کو ماننے سے انکار کیا تھا اور ریاست کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔

تازہ ترین