• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما منظور پشتین کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پشاور پولیس کی جانب سے گزشتہ روز تہکال سے گرفتار کیے گئے پی ٹی ایم رہنما کو آج مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر پولیس کی استدعا پر عدالت کی جانب منظور پشتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: منظور پشتین جیسے لوگوں کی مدد بھارت کررہا ہے

واضح رہے کہ منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب ہیں۔

پی ٹی ایم رہنما کے خلاف تھانہ سٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں 21 جنوری کو ایف آئی درج کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: سینیٹ کمیٹی کی منظور پشتین کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو ڈی آئی خان پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

تہکال پولیس کے مطابق گزشتہ رات تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں چھاپے کے دوران منظور پشتین کو گرفتار کیا گیا۔

 منظور پشتین کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اس  نے 18 جنوری کو ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان کے آئین کو ماننے سے انکار کیا  تھا اور ریاست کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔

تازہ ترین