• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کا یورپی پارلیمنٹ کے 751 ارکان کو خط

گورنر پنجاب کا یورپی پارلیمنٹ کے 751 ارکان کو خط


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یورپی پارلیمنٹ کے ساڑھے سات سو سے زائد (751) اراکین کو خط لکھ دیا۔

چوہدری سرور نے خط میں یورپی پارلیمنٹ کے اراکین سے بھارتی مظالم کے خلاف لائی جانے والی قرار داد کی حمایت کی درخواست کی ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا کہ ’بھارتی متنازع شہریت بل‘ دنیا میں سب سے بڑے بحران کو جنم دے رہا ہے۔

گورنر پنجاب کے لکھے گئے خط کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف 30 جنوری کو قرارداد یورپی پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش جائیں گی۔

تازہ ترین