• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرارے ٹیسٹ: زمبابوے کی عمدہ بیٹنگ، 406 رنز پر آؤٹ

ہرارے(جنگ نیوز) زمبابوین ٹیم نے سری لنکا کے دوسرے ٹیسٹ میں بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ منگل کو دوسرے روز 352رنز چھ وکٹ پر نامکمل اننگز شروع کرنے والی ہوم ٹیم اسکور میں 54رنز کا اضافہ کرکے 406رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ لیکن اس کے لیے انہوں نے 25اوورز بیٹنگ کی۔ شان ولیمز کی سنچری کے بعد چکابوا نے 31، متومبوڈزی نے 33 اور تریپانو نے 13 رنز اسکور کیے۔ ایمبلدینیا 182رنز دے کر چار وکٹ کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے۔ دھنن جایا ڈی سلوا نے تین اور لکمل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں مہمان ٹیم کو اوپنر نے 94 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس کے بعد دو وکٹ جلدی گر گئے۔ سری لنکا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2وکٹ کے نقصان پر 122رنز بنائے تھے۔ اوپنرز کرونا رتنے اور فرنینڈو44،44 رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوئے۔ کشال مینڈس 19 اور اینجلو میتھیوز چار رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ سکندر رضا اور تریپانو ایک ایک وکٹ کے ساتھ کامیاب بولر تھے۔
تازہ ترین