• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان اسمبلی سے بدسلوکی، قصوروار کو سزا ملے گی، پرویز الٰہی

ارکان اسمبلی سے بدسلوکی، قصوروار کو سزا ملے گی، پرویز الٰہی


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آئی جی پولیس شعیب دستگیر کمیٹی میں پیش ہوکر کہا کہ کمیٹی کے فیصلے کو من و عن تسلیم کرینگے،اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے بدسلوکی پر قصور وار کو سزا ملے گی، تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کی سربراہی میں ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری اور دیگر حکومتی و اپوزیشن ارکان سے پولیس اہلکاروں کی بدسلوکی کے معاملہ پر قائم کمیٹی میں آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر پیش ہوگئے، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری، وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ، اپوزیشن رکن ملک ندیم کامران اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے، میٹنگ کے بعد اسمبلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اسپیکر چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی پاکستان کا سب سے بڑا ایوان ہے، سب سے پہلے ہمیں اس مقدس ایوان کی عزت مطلوب ہے۔

تازہ ترین