• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے 196 ملازمین نے بینظیر انکم پروگرام کا وظیفہ لیا

اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے 196 ملازمین نے بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا وظیفہ لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فہرست بنا کر کارروائی شروع کر دی۔ وظیفہ لینے والوں میں گریڈ 16کے 7 افسروں ، گریڈ 14 کے 2، گریڈ 11 کے 10ملازمین شامل ہیں۔ ایف بی آر کے 7 ملازمین خود کو غریب مستحق ظاہر کر کے براہ راست وظیفہ بھی لیتے رہے، باقی 189 ملازمین نے شوہر یا بیوی کے نام پر فنڈز حاصل کئے۔
تازہ ترین