• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،گجرات میں مسلمانوں کےقتل عام کے17مجرموں کی ضمانت پررہائی

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کی سپریم کورٹ نے 2002ءمیں بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کے 17 مجرموں کو مشروط ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے، مجرمان کے گجرات میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق منگل کو سماعت کے دوران بھارت کی سپریم کورٹ نے 17 مجرموں کو دو گروپوں میں تقسیم کر کے گجرات سے دور دراز کے علاقوں میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ایک گروپ کو مدھیہ پردیش کے شہر اندور جب کہ دوسرے کو گجرات سے 500 کلو میٹر دور جبال پورہ میں رکھنے کا حکم سنایا گیا ہے۔عدالت نے متعلقہ شہروں کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ ان مجرموں کو سماجی اور عوامی خدمات کے اداروں میں کام پر رکھا جائے۔
تازہ ترین