• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی مافیا کے خلاف صرف بیان بازی کافی نہیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ مہنگائی مافیا کے خلاف صرف بیان بازی سے عوام خوش نہیں ہوں گے کریک ڈائون کریں مہنگائی اور بے روز گاری سے عوام شدید پریشان ہیں، ہزاروں افراد اس وقت بے روزگار ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،روازنہ کئی اہم صنعتی ادارے بند ہورہے ہیں، گیس ، بجلی کے بحران کی وجہ سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، کسی بھی صوبے میں عوام حکومت کی کار کردگی سےمطمئین نہیں ہیں مگر وزیر اعظم روز عوام کو ایک نئی کہانی سنانے میں مصورف ہیں،اب وقت آگیا ہے کہ حکومت کھل کر اپنی ناہلی کا اعتراف کرے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے، تاکہ انہیں ریلیف مل سکے، کسی ایک صوبے میں تبدیلی سے حکومت میں بہتری نہیں آئے گی ، اور نہ ہی عوام کو کچھ ملے گا۔

تازہ ترین