• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل ریسرچ کو نسل کے پنشنرز کی پنشن ومر اعات روکنا ملازمین کا معاشی قتل ہے،میاں اسلم

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل ریسرچ کو نسل کے ریٹائرڈ پنشنرز کی ماہانہ پنشن اور دیگر مر اعات روکنا ادارے کے سابقہ ملازمین کا معاشی قتل کر نے کے مترادف ہے ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر صحت معاملے کا ترجیحی بنیادوں پر نو ٹس لے کر ایک سال سے پنشن سے محروم ملازمین کی پنشن جاری کریں،انھوں نے کہا کہ پی ایچ آر سی کے 250 کے قریب ریٹائرڈ ملازمین کو گزشتہ سال جنوری سے پنشن کی مد میں کوئی رقم نہیں ملی۔ ملازمین میں اکثریت چھوٹے سٹاف پرمشتمل جبکہ کئی بیو ہ بھی متاثرین میں شامل ہیں ۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ ملک میں 50لاکھ نو کر یاں دینے کا دعویٰ کر نے والوں نے نو کر یاں دینے کی بجا ئے صحت کے شعبے میں ریسرچ کی ذمہ داری ادا کرنے والے ادارے پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے 250 ریٹائرڈ ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے پنشن سے بھی محروم کر دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان میڈیکل ریسرچ کو نسل کے ملک بھر سے آئے ہو ئے ریٹائرڈ ملازمین کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ادارے کی سابقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر نسیم اختر ، ڈاکر ریحان اور ڈاکٹر ظہور احمد سمیت دیگر ملازمین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل وزارت صحت کے ذیلی ادارہ ہے جو پارلیمنٹ آف پاکستان سے تسلیم شدہ ہے ،اس کے ملازمین 1985سے ریٹائرمنٹ کے بعدپنشن وصول کر رہے ہیں اور اب گزشتہ ایک سال سے ان کی پنشن اور دیگر مر اعات کو روک دیا گیا ہے ، ادارے کے ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی زندگی کاقیمتی وقت ملک اور قوم کی خد مت کر تے ہو ئے گزار اور اب ریٹائر ہو نے کے بعد ان کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا ریاست مد ینہ کی دعوی دارحکو مت اور وزرت صحت کے اس اقدام سے ریاست کے شہر یوں کے بنیادی حقوق سلب ہو ئے ہیں جو آئین پاکستان کی دفعہ 9اور 14کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔
تازہ ترین