ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ میں پروٹیکٹر دفاتر کے قیام کی حتمی منظوری دیدی ہے اس ضمن میں وزارت خزانہ نے مذکورہ بالا دونوں دفاتر کےلئے 16مختلف اسامیوں پر بھرتی کےلئے وزارت سمندر پاکستان پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کو اجازت دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی خان پروٹیکٹر دفتر میں نیٹ ورک سسٹم انجینئر اوریئنٹیشن اینڈ بریفنگ آفیسر ، ڈیٹا انٹری آپریٹر ، چوکیدار ، سوئیپر ، ڈرائیورز سمیت کل 7 آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ۔ اسی طرح پروٹیکٹر آفس سیالکوٹ کےلئے اٹھارویں گریڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت کل 9 آسامیوں پر تعیناتیاں کی جائیں گی ۔