• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کی مال روڈ سمیت دیگر علاقوں میں درختوں کی کٹائی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری ماحولیات سمیت دیگر حکام کو کل طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے مال روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر کیس کی سماعت کی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کو آگاہ کیا گیا کہ شہر میں درخت کاٹے جارہے ہیں جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ یہ درخت کس کی اجازت سے کاٹے گئے ہیں؟

جسٹس مامون رشید شیخ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیا پی ایچ اے سو رہا ہے، انہوں  نے متعلقہ حکام کو کل طلب کرلیا۔

تازہ ترین