• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے حدود سے تجاوزکیا تو حیران کن جواب ملےگا، رحمان ملک

اسلام آباد (عاصم یاسین) چیئرمین سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے اگر بھارت نے اپنی حدود سے تجاوز کرنے کی جرات کی تو اسے پاکستان کا حیران کن جواب ملے گا، ایک بیان میں گزشتہ روز انہوں نے کہا پاکستان کو دھمکی دیتے وقت مودی یہ بھول گئے کہ پاکستان نے پہلے ہی انڈین ایئر فورس کے ایک ونگ کمانڈر ابی نندن کے ذریعے اسے دھول چٹا دی ہے، اس سے عوام اچھی طرح باخبر ہیں ، انہوں نے کہا اس طرح کے بیانات دے کر مودی دنیا کی توجہ امتیازی شہریت کے متنازع بل اور مقبوضہ کشمیر میں فوجی مظالم سے ہٹانا چاہتے ہیں۔  
تازہ ترین