کوئٹہ( این این آئی) انجمن اخبار فر وشاں کے صدر حا جی غازی خان محمد شہی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سر دار یار محمد رند کو صوبا ئی وزیر تعلیم بنانا خوش آئند بات ہے، وہ ایک سینئرپار لیمنٹر ین کے سا تھ تعلیم دوست رہنما ء بھی ہیں۔ صوبائی وزیرسر دار یار محمد رند نے ہمیشہ بلوچستان کے قابل نو جوانو ں کو سپورٹ کیا ہے۔ جنرل سیکر ٹری سر فراد سیا پاد نے کہا کہ سر دار یار محمد رند نے پہلے بھی بلو چستان کے دور دراز علاقوں میں علم کی شمعیں روشن رکھی ہیں اور ہمیشہ کی طرح اب بھی بلو چستان کے پسماندہ علا قوں میں علم کی شمع کو روشن رکھیں گے کیو نکہ مو جو دہ دورمیں علم حا صل کرنا بھی ضروری ہے۔ اجلاس میں سینئر نا ئب صدر اللہ گل محمد حسنی ، سید یو سف شاہ، نا ئب صدر محمد جان سا سولی ، سینئر جو ائٹ سیکر ٹری نذر محمد نا صر ،خان ولی خان نا صر سیکرٹری اطلا عات نصیب اللہ کا کڑ ، معروف تا جر پر ویز رند، سا بق صدر عبد النبی ، فیڈریشن کے جو ائنٹ سیکرٹری ضیا ء الر حمنٰ سا سو لی، حا جی عبد الرؤف بنگلز ئی، سیکرٹری مالیات سید نور احمد شاہ، جو ائنٹ سیکرٹری ملک سعید احمد نے مبار کبا د پیش کی ۔