• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں چینی انجینئرز کی اسکریننگ شروع

کورونا وائرس: پنجاب میں چینی انجینئرز اور اہلکاروں کی اسکریننگ شروع



پنجاب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کے لیے محکمہ صحت نے چین سے آئے انجینئرز اور اہلکاروں کی اسکریننگ شروع کر دی ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے20 کیمپوں میں چینی اہلکاروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے، اب تک 600 سے زائد چائنیز اہلکاروں کی اسکریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

12 چینی باشندے ہیں جنہوں نے 2 ہفتوں میں چین سے پاکستان کا سفر کیا، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے مطابق 12 چینی باشندے ہیں جنہوں نے 2 ہفتوں میں چین سے پاکستان کا سفر کیا تاہم اب تک کی اسکریننگ میں کسی قسم کا مشتبہ کیس سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینیوں کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

محمد عثمان نےکہا کہ پنجاب میں تمام چینی اہلکاروں کی ٹریول ہسٹری کے حساب سے اسکریننگ جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین