• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفترخارجہ امریکی اور جاپانی شہریوں کی واپسی سے لاعلم نکلا؟

دفترخارجہ امریکی اور جاپانی شہریوں کی واپسی سے لاعلم نکلا؟


چین میں کورونا وائرس کے پیش نظر جاپان اور امریکا نے اپنے شہریوں کو نکالنا شروع کردیا جبکہ اس حوالے سے پاکستانی دفتر خارجہ لاعلم نکلا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا دعویٰ ہے کہ اب تک کسی ملک نے باقاعدہ طور پر چین سے لوگ نہیں نکالے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چین نے کسی ملک کو اپنے شہریوں کو واپس نکالنے کی اجازت نہیں دی۔

دوسری جانب اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ جاپان اپنے شہریوں کو چین سے نکال رہا ہے جبکہ خصوصی پروازیں مزید شہریوں کو لے کر جاپان اور امریکا پہچنی ہیں۔

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب تک کسی ملک نے اپنے شہریوں کو واپس نہیں بلایا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے وسیع مفاد کا بھی خیال رکھنا ہوگا۔

تازہ ترین