• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالے ملزم کو2 سال قید ،جرمانہ

ملتان (نمائندہ جنگ)سینئر سول جج برائے کریمینل ڈویژن ملتان نے کم عمر لڑکی(ط) کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل ور ہراساں کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو اعتراف جرم کرنے پر مجموعی طور پر 2 سال قید اور 9 لاکھ جرمانہ ادا کرنے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 20 ماہ قید کاٹنے کی سزا کا حکم سنایا ہے،فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نعیم عباس کے خلاف 6 ستمبر 2019 کو مقدمہ درج کرکے بہاولپور سے گرفتار کیا گیا،ملزم کے خلاف بہاولپور کی کوثر بی بی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ملزم نے بیٹی(ط) کے ساتھ تعلقات قائم کرکے غیر اخلاقی ویڈیوز بنالیں اور اب اسے ویڈیوز کی بنیاد پر بلیک میل کررہا ہے، ملزم کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم نے دوران حراست خود پر لگے تمام چارجز کا اعتراف کرلیا تھا،تاہم سماعت کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کیا ۔
تازہ ترین