• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختون قومی جرگہ 10مارچ کو باچاخان مرکز پشاور میں ہوگا

پشاور(نیوز ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان کی جانب سے نوشہرہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران اعلان کردہ ’’پختون قومی جرگہ‘‘ 10مارچ بروز منگل صبح دس بجے باچاخان مرکز پشاور میں منعقد ہوگا ۔جس میں تمام پختون رہنما اورمختلف شعبہ جات سے پختون نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائیگی۔ اس بات کا فیصلہ اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی کی زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں اے این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخارحسین ،صوبائی صدر ایمل ولی خان اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے شرکت کی۔اجلاس میں اے این پی پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے صدور سے بھی مشاورت کی گئی۔ واضح رہے کہ اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے 20جنوری کو نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی اور مرکزی جنر ل سیکرٹری میاں افتخارحسین کو جرگہ منعقد کرانے کی ذمہ داری دی تھی ۔
تازہ ترین