• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کورونا وائرس، ویکسین کیلئے ارب پتی افراد نے فنڈنگ شروع کردی

چین کی امیر ترین شخصیت اور ’علی بابا ‘ کے بانی جیک ما نے کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

جیک کے خیراتی ادارے کے مطابق ارب پتی جیک ما کی خیرات کردہ رقم سے 58 لاکھ ریسرچ اداروں کے لیے مختص کئے گئے ہیں جہاں اس مرض کی ویکسین تیار کرنے کے لیے سائنسدان دن رات کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ باقی رقم کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کے علاج کے لیے خرچ کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھئے:  کورونا وائرس سے چین میں ہلاکتیں 212 ہو گئیں


ناصرف علی بابا بلکہ چین کی دیگر مشہور کمپنیوں کے مالکان نے بھی کورونا وائرس کے علاج معالجے کے لیے خطیر رقم فنڈز میں دی ہے۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ کی فاؤنڈیشن نے ایک کروڑ ڈالر کی رقم کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لیے عطیہ کیے جس میں کرونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تعاون، علاج اور روک تھام کے لیے مختص کئے گئے۔

موبائل تیار کرنے والی ایپل کمپنی کےمالک ٹیم کوک نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں وہ چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں تیزی سے پھیلتےکرونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین موجود نہیں ہے جس سے اس مرض میں مبتلا مریض کا علاج کیاجا سکے۔

اس مرض کا وائرس نمونیا جیسی علامات کو ظاہر کرتا ہے جبکہ اس سے سانس کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے تیزی سے پھیلتے مہلک کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین