• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں بھی حوروں والے ٹیکے کی بازگشت

قومی اسمبلی میں بھی حوروں والے ٹیکے کی بازگشت


قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بھی حوروں والے ٹیکے کی بازگشت سنائی دی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ایم این اے عبدالقادر پٹیل نے اسمبلی سے تمام بل باآسانی منظور کرانے کا فارمولہ دے دیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے بل بغیر اعتراض اور بحث کے پاس کرانے ہیں تو ہمیں بھی ایسا ٹیکہ لگوادیں کہ سب اچھا نظر آئے۔

عبدالقادر پٹل نے کمیٹی سے منظور کرائے بغیر بل قومی اسمبلی میں لانے پر تنقید کی۔

اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے رولنگ دی کہ اینٹی منی لانڈرنگ سے متعلق بل آج نہیں 7 فروری کو اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا۔

تازہ ترین