• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں مٹی کا طوفان اُمڈ آیا، لوگ خوفزدہ

آسٹریلیا میں مٹی کا طوفان اُمڈ آیا،جس سے لوگ خوفزدہ ہوگئے۔


موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ لوگوں کو خوفزدہ بھی کردیتی ہے۔

آسٹریلیا میں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا، جبکہ اس دوران مٹی کے بگولے نے لوگوں کو بے حد خوفزدہ کردیا۔

جی ہاں، آسٹریلیا کے ٹاؤن ویلنگٹن میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت، دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی۔

تازہ ترین