• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع

بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقاتی رپورٹ پشاور ہائیکورٹ میں جمع


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات 45 دن کے اندر مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر ایف آئی اے نے منصوبے کی تحقیقات مکمل کرکے سربمہر رپورٹ پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے حوالے کردی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے بی آر ٹی منصوبے سے متعلق سوالات اٹھائے تھے، جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات کیں۔

صوبائی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا، تاہم سپریم کورٹ میں ابھی تک کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا۔

تازہ ترین