اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ سندھ کو ترقیاتی منصوبوں پر عمل کےلیے حکومتی تعاون کا یقین دلادیا۔
اسد عمر نے اس موقع پر کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پرکوئی سیاست نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بھی وفاقی وزیر کو ایسے ہی تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ زیر التوا معاملات کو باہمی مشاورت سے حل کریں گے ۔