• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس: عاقب ٹاپ سیڈ حشیش کمار کو ہرا کر فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عاقب حیات نے ٹاپ سیڈ حشیش کمار کو شکست دیکر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ڈی اے کریک کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے جونیئرز 18 سنگلز کے سیمی فائنل میں پشاور کے عاقب حیات نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ حشیش کمار کو سنسنی خیز مقابلے کے 6-3 اور 6-2 سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کے مہاتیر محمد کے خلاف پشاور کے حامد اسرار ایک سیٹ کھیلنے کے بعد زخمی ہوکر مقابلے سے باہر ہوگئے۔ انڈر 10سنگلز کے کوارٹر فائنل میں نائیل مرزا نے لاریب شمسی کو، انڈر12سنگلز کے کوارٹر فائنل میں نادر مرزا نے لاہور کے امیر مزاری کو اور پشاور کے حمزہ رومان نے بلال چھاپرا کو، انڈر14سنگلز کے کوارٹر فائنل میں لاہور کے احتشام ہمائیوں نے ابراہیم نعمان کو، عبداللہ عمران لوہیا نے ریان خان کو اور نادر مرزا نے حیدر آباد کے منیر درباری کو ہرایا۔ انڈر18ڈبلز کے پہلے رائونڈ کے میچ میں حارث اور غفران نے عبداللہ آفتاب اور موسی فیصل کی جوڑی زیر کیا۔ گرلز سیمی فائنل میں زوحا نے زینب اور نتالیا ایشل آصف، سینئرز 35سنگل کے کوارٹرز فائنل میں نومی قمر نے رضی نواب، سینئرز35ڈبلز کے سیمی فائنل میں شمائیل تجمل اور علی زیدی نے رمیز انصاری اور رضی نواب کی ہرایا۔

تازہ ترین