اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر کی جنگ طویل ہے مگر کشمیر پر ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، پاکستان میں کوئی بھی حکومت کشمیر پرسودا بازی نہیں کر سکتی ، ہم اپنے محصور کشمیری بھائیوں اور بہنوں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق سید فخرامام کی زیرصدارت کشمیر کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیر پر ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔