• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈ سے بینظیر کا نام، تصویر ہٹانا حکومتی تنگ نظری ہے، پی پی

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت نام بدل کر احساس کے نام سےنیا پروگرام شروع کرنا اور شہید بی بی کی تصویر ہٹانا حکومتی تنگ نظری اور کم ظرفی ہے۔عمران خان نے ثابت کر دیا وہ آمر کی باقیات ہیں، افراط زر اور مہنگائی کے اس زمانے میں غریب کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ضرورت اس امر کی تھی کہ بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام میں انتظامی اور انتقامی تبدیلیوں کی بجائے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کیلئے اس فنڈ کو 2013 کے مقابلے میں کم از کم چار گنا بڑھایا جائے لیکن افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ حکمرانوں کے پاس صرف جھوٹے دعوے اور ناقابل عمل وعدے ہیں۔ادھرپیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان نے بی آئی ایس پی سے بینظیر شہید کا نام اور تصویر ہٹا کر ثابت کردیا کہ وہ آمریت کی باقیات ہیں، یہ آمریت کی ذریعے اس ملک پر مسلط ہوا اور چوری کے ووٹ سے ملک پر قابض ہیں۔ عمران خان نے جمہوری قوتوں کو واضح پیغام دیا ہے وہ اس ملک پر آمریت نافذ کرنا چاہتا ہے۔

تازہ ترین