• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اپنے اختیارات کا اندازہ ہے اور اسے استعمال بھی کرینگے، چیف جسٹس

اپنے اختیارات کا اندازہ ہے اور اسے استعمال بھی کرینگے، چیف جسٹس


ملتان (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمدنے کہا ہے کہ شہری حقوق اور ریاستی ذمہ داریاں آئین میں موجود ہیں۔ 

ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کے حقوق کیا ہیں اور انکی فراہمی کبلئے ہم آئین میں دیئے گئے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہیں اور اس سے گھبراتے نہیں ہیں، جو شخص انصاف اور اپنے حقوق کیلئے سپریم کورٹ آئیگا تو ہم آئین میں دیئے گئے حقوق اس کو فراہم کرینگے، ہمارے اندر کوئی کمزوری نہیں ہے۔ 

پروٹوکول کے معاملے میں اگرکسی نے شرارت کی ہے تواس کو چھوڑیںگے نہیں۔ ہمیں اپنے اختیارات کااچھی طرح اندازہ ہے اور اس کواستعمال بھی کرینگے۔ 

ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہائی کو رٹ بارایوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام ” سیوک کانفرنس “ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین