• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شبرزیدی رخصت پر ، چیئرمین FBR کا اضافی چارج نوشین جاوید کے سپرد

شبرزیدی رخصت پر ، چیئرمین FBR کا اضافی چارج نوشین جاوید کے سپرد


اسلام آباد (نمائندہ جنگ،نیوزایجنسیز) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ایک بار پھر رخصت پر چلے گئے ہیں، ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق گریڈ 22 کی ان لینڈ ریو نیو سروس کی آفیسرنوشین امجد جاوید کو چیئرمین کا اضافی چارج دیدیا گیاہے ، نوشین جاوید امجد اس وقت ایف آر میں ممبر ایڈمن کے طو رپرخدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

شبر زیدی کی چھٹی کا دورانیہ نہیں بتایا گیا تاہم رخصت کا اطلاق 31جنوری 2020سے ہوگا،شبر زیدی 6سے 19جنوری کے دوران بھی رخصت پر تھے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے کے باعث رخصت پر گئے ہیں ،شبر زیدی نے کراچی جانے سے پہلے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو آگاہ کیا تھا۔

ذرائع کاکہناہے کہ خراب صحت کے باعث مستقبل قریب میں شبر زیدی کے کام جاری رکھنے کے امکانات کم ہیں۔   

تازہ ترین