• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بینظیر انکم سپورٹ کی شفافیت ختم کرنا چاہتی ہے:پیپلزپارٹی

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کے بقول بینظیر کارڈ سیاست ہے تو تحریک انصاف کے جھنڈے والا صحت کارڈ کیا ہے؟ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سیاسی بونے بے نظیر کے نام اور تصویر سے بھی خوفزدہ ہیں۔ اس وقت جبکہ غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام اور تصویر تبدیل کرنا غریبوں کے ساتھ ظلم ہے۔ تبدیلی سرکار کے پاس اپنا کوئی پروگرام اور نہ ہی پالیسی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں شروع کیا جانے والا انقلابی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اپنا نام دے کر غریبوں کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے ۔
تازہ ترین