• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر کا مہنگائی سے عوام کے پریشان ہونے کا اعتراف


اسد عمر کا مہنگائی سے عوام کے پریشان ہونے کا اعتراف


وفاقی وزیر اسد عمر نے مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات بڑھنے کا اعتراف کر لیا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے عوام مشکلات سے گزر رہے ہیں اور مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں بہت مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو آپ سے زیادہ مہنگائی کا احساس ہے جبکہ مافیا اور ذخیرہ اندوز مہنگائی کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ان ذخیرہ اندوزوں اور مافیاز کے خلاف جہاد کے لیے کھڑے ہوگئے ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ جس طریقے سے عمران خان نےکرپشن کےخلاف جہاد کیا ان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہوئی ہے۔

تازہ ترین