• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پریشان کن ہے، چینی سفیر

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پریشان کن ہے، چینی سفیر


پاکستان میں چین کے سفیر یاؤژنگ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پریشان کن ہے، جس سے چند دن میں باہر آجائیں گے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چینی سفیر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے مدد، اظہار یکجہتی اور تعاون کے لیے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی صدر اور وزیر اعظم نے اظہار یکجہتی کے لیے چین کی حکومت کو خطوط لکھے ہیں، انہوں نے موبائل اسپتال اور میڈیکل ٹیم بجھوانے کی پیشکش بھی کی ہے، جو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بہت اہم ہے۔

یاوژنگ نے مزید کہا کہ ہم میڈیا، سوسائٹی اور خاص طور پر چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے خدشات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں وزارت خارجہ، چین میں پاکستانی سفارتخانے اور وزارت صحت سے چینی حکام رابطے میں آئے، میری معلومات کے مطابق اس وقت ووہان میں 538 پاکستانی مقیم ہیں ان کے سفر کرنے کو محدود کیا گیا ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ پابندی دوسرے ممالک کے 3 ہزار شہریوں اور چین کے شہریوں کے لیے بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار پاکستانی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، یہ ووہان میں رہائش پذیر نہیں تھے، ان کا بہت بہتر علاج کیا گیا ہے، ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

یاوژنگ نے امید ظاہر کی کہ زیر علاج پاکستانی چند روز میں صحت یاب ہوکر اسپتال سے فارغ ہوجائیں گے۔

تازہ ترین